امریکا نے یوکرین کو روسی بحریہ کے فوجی جہاز’ماسکو‘ کو ڈبونے میں مدد کے لیے انٹیلی جنس فراہم کی، امریکی میڈیا

2022/05/06 10:01:28
شیئر:

 

5 مئی کو، متعدد  امریکی میڈیا نے "باخبر ذرائع" کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ امریکہ نے اپریل  میں یوکرین کو اہم انٹیلی جنس فراہم کی، جس سے یوکرین کی فوج کو روسی بحیرہ اسود کے  فلیگ شپ "ماسکو" کا پتہ لگانے اور اسے ڈوبنے میں مدد  ملی۔

با خبر شخصیات کے  مطابق، یوکرین کی جانب سے "ماسکو" کے خلاف میزائل داغے جانے سے چند گھنٹے قبل  امریکہ سے  تصدیق کی گئی کہ آیا یہ جنگی جہاز "ماسکو" تھا، اور امریکی فریق نے مثبت  جواب دیا اور مقام کی معلومات فراہم  کیں۔

 رپورٹس میں تبصرہ کیا گیا ہے کہ اس سے  ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی حکومت روس کے خلاف یوکرین کی مدد کرنے کے لیے خود پر عائد  پابندیوں میں کمی کر رہی ہے، جس سے یہ خدشات بھی بڑھتے ہیں کہ امریکا روس-یوکرین  تنازعات میں کس حد تک ملوث ہو گا۔