پاکستان کے مورہ ڈی سی ٹرانسمیشن پراجیکٹ پر کام کرنے والے پر عزم چینی نوجوان

2022/05/06 15:50:25
شیئر:

دسمبر دو ہزار اٹھارہ میں پاکستان کے مورہ ڈی سی  ٹرانسمیشن پراجیکٹ پر کام شروع ہوا اور یکم ستمبر دو ہزار اکیس کو یہ پراجیکٹ مکمل ہوا۔اس کی سالانہ ٹرانسمیشن  35 ارب  kwh ہے ۔تین سال کی تعمیراتی عمل میں عملے کے بہت سے چینی نوجوانوں نے وبا اور دہشت گردانہ حملوں سمیت متعددمشکلات پر قابو پا کر اسے ،دی بیلٹ اینڈ روڈ کا ایک شاندار پراجیکٹ بنایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس پراجیکٹ کو چلانے والی ٹیم کا ایک تہائی حصہ نوجوان کارکنوں پر مشتمل ہے اور ہر ایک دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو اپنا عظیم مشن قرار دیتے ہوئے اس کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے ۔   
 مورہ ڈی سی ٹرانسمیشن پراجیکٹ  فعال ہونے کے بعد پاکستان میں بجلی کی ترسیل کو موثر بنایا گیا ہے اور شمال، جنوب  پاور گرڈز کے درمیان بجلی کی11 ارب kwh  سے زائد ترسیل کی گئی ہے۔