"جعلی خبریں پھیلانے کا ماہر" امریکہ اپنا تماشا جاری رکھے ہوئے ہے،سی ایم جی کا تبصرہ

2022/05/06 09:25:26
شیئر:

امریکی محکمہ خارجہ  کی ویب سائٹ نے حال ہی میں ایک بیان جاری کیا، جس میں یوکرین کے معاملے پر روس کے  حوالے سے "غلط معلومات" کو پھیلانے اور یوکرین کے خلاف روس کی فوجی کارروائی کو  منطقی بنانے کے لیے کچھ چینی حکام اور میڈیا پر بہتان لگائے گئے ہیں۔ اگر آپ اس نام  نہاد بیان کو قریب سے دیکھیں تو یہ جھوٹ کا پلندہ  دکھائی دیتا ہے، جو کہ بذات خود ایک  جعلی اور غلط  معلومات ہے۔ امریکہ کا چور مچائے  شور  کا تماشا ایک بار پھر ثابت کر تا ہے کہ  امریکہ دراصل جھوٹ کی سب سے بڑی مشین  ہے۔

 دنیا اس حقیقت سے نا  واقف نہیں ہے کہ امریکی حکام اور میڈیا سیاسی مقاصد کے لیے دھوکہ دہی کی  روایات  رکھتے  ہیں۔ عراق جنگ کے "واشنگ پاؤڈر" سے لے کر شام کی جنگ کے "وائٹ ہیلمٹ" تک، یہ  سب امریکی  دھوکہ دہی کے "شاہکار" ہیں۔ یوکرین میں تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے،  امریکہ چین پر اپنے غلط معلومات کے حملے میں ایک لمحے کے لیے بھی نہیں رکا۔لیکن  جھوٹ سچ کو چھپا نہیں سکتا۔ یوکرین کے معاملے پر چین کے معروضی اور منصفانہ مؤقف  اور تعمیری کردار کو عالمی برادری نے تسلیم کیا ہے۔ اس کے برعکس، امریکہ روس کو  کمزور کرنے، یورپ پر قابو پانے، چین کو بدنام کرنے اور اس تنازعہ سے دولت کمانے کی  کوشش میں "یوکرینی جال" بننے میں مصروف ہے۔ غلط معلومات پھیلانا امریکہ کے "یوکرینی  جال" بننے کے عمل کا  ایک اہم حصہ  ہے۔