مقامی وقت کے مطابق 6 مئی کو، ، امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے پاکستان کے نئے وزیر خارجہ، بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ بات چیت کی، اور دونوں ممالک کے درمیان وسیع البنیاد دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی اپنی خواہش کا اعادہ کیا۔
بلنکن نے تجارت و سرمایہ کاری، آب و ہوا، توانائی، صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں دونوں فریقوں کے درمیان جاری تبادلوں کو فروغ دینے پر زور دیا ۔