سات تاریخ کو پاکستان کی جانب سے افغانستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان کی پہلی کھیپ پاک فضائیہ کے ذریعے افغانستان پہنچا دی گئی ہے۔ امدادی سامان میں خیمے، آٹا، چاول، چینی اور دیگر اشیائے خوردونوش اور ہنگامی سامان شامل ہے۔ امدادی سامان کی دوسری کھیپ 9 مئی کو بھیجی جائے گی۔ پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کرے گا۔