امریکہ میں کووڈ۔19 کے باعث دس لاکھ ہلاکتیں

2022/05/07 17:14:08
شیئر:

این بی سی نیوز کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، امریکہ میں کووڈ۔19 کے باعث تاحال دس لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔وبا کے بعد محض دو سالوں میں  اس قدر ہلاکتوں کا تصور ناممکن ہے۔ بالٹی مور میں جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے سنٹر فار ہیلتھ سیکیورٹی کے ایک سینئر اسکالر اور متعدی امراض کی سوسائٹی کے ترجمان ڈاکٹر امیش اڈلجا نے کہا کہ ملک میں اموات کی تعداد اتنی زیادہ نہیں ہونی چاہیے تھے اور وبائی مرض کے ردعمل کو  احسن انداز سے سنبھالا جا سکتا تھا۔ اڈلجا کے خیال میں 2020 کے اوائل میں وبا کے آغاز میں کچھ بڑی غلطیاں سرزد  ہوئی ہیں جن سے وائرس کا پھیلاو زیادہ ہوا۔انہوں نے امریکی سیاستدانوں کو اس صورتحال کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی ڈی سی کو مزید خود مختار ہونے کی ضرورت ہے۔