چینی صدر شی جن پھنگ ایک نظم کا حوالہ دیتے ہیں جو 1200 سال پہلے چین میں تھانگ
شاہی دور کے مشہور شاعر مینگ جیاؤ نے لکھی تھی۔ اس نظم میں ایک ماں کے بارے میں
بتایا گیا ہے جو دور سفر پر روانگی سے قبل اپنے بچوں کے لیے کپڑے سیتی ہے۔یہ نظم
ایک ماں کی اپنے بچوں سے محبت اور اپنے خاندان سے گہری وابستگی کی مظہر ہے۔