چین کی بیرونی تجارت کی درآمدات اور برآمدات کی مجموعی مالیت میں اضافہ

2022/05/09 19:08:18
شیئر:

کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے9 تاریخ کو  اعلان کیا کہ رواں سال کے پہلے چار مہینوں میں  چین کی بیرونی تجارت کی درآمد ات  اور برآمدات  کی مجموعی مالیت 12.58 ٹریلین یوآن  رہی ، جو کہ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلےمیں 7.9 فیصد زیادہ ہے۔ ان میں ، برآمدات 6.97 ٹریلین یوآن رہیں جس میں  پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.3 فیصد کا اضافہ  ہے، اور  درآمدات کی مالیت 5.61  ٹریلین یوآن رہی جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلےمیں 5 فیصد کا اضافہ ہے۔ اسی عرصے کے دوران، چین کی "بیلٹ اینڈ روڈ"  سے وابستہ ممالک کے ساتھ درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت  3.97 ٹریلین یوآن رہی، جو کہ  پچھلے  سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 15.4 فیصد زیادہ ہے۔ ماہرین  کے خِیال میں  اس سے  چینی معیشت میں طویل مدتی بہتری کا رجحان برقرار رکھنے   کی مکمل عکاسی ہوتی ہے اور سال بھر میں  بیرونی تجارت کی مستحکم ترقی   کے لیے مدد فراہم  کی گئی ہے ۔