یہ تصور سےبھی باہر ہے کہ امریکی حکومت کا "سفید دستانہ " کس قدر سیاہ ہے۔ سی ایم جی کا تبصرہ

2022/05/10 10:27:29
شیئر:

چین کی وزارت خارجہ نے حال ہی میں امریکہ کی  نیشنل انڈومنٹ فار ڈیموکریسی کے حوالے سے حقائق پر مبنی ایک دستاویز جاری کی اور اس تنظیم کا حقیقی چہرہ عیاں کیا ہے۔

نیشنل اینڈومنٹ فار ڈیموکریسی 1983 میں قائم کی گئی تھی ۔ یہ نام نہاد "غیر سرکاری تنظیم"  جو  بظاہر "دوسرے ممالک میں جمہوریت کو حمایت فراہم کرتی ہے"، درحقیقت "جمہوریت " کے نام پر جمہوریت مخالف عمل کرتی ہے۔  کئی برسوں سے وہ امریکی حکومت کی جانب سے فنڈز حاصل کر کے دوسرے ممالک یا علاقوں میں امریکی اقدارکا پرچار کرتے ہوئے تباہی ،محاذ آرائی اور افراتفری پیدا کرتی آرہی ہے۔"کلر ریولوشن" سے لے کر دوسرے ممالک کے سیاسی عمل میں دخل اندازی تک ،علیحدگی پسندوں کو فنڈ فراہم کر کےدوسرے ممالک کے استحکام کو نقصان پہنچانے سے لے کر جعلی اطلاعات کے ذریعےحکومت مخالف رائے  بنانے تک، دنیا میں ہر جگہ  نیشنل اینڈومنٹ فار ڈیموکریسی کی مذموم اعمال کے  نشان موجود ہیں  ۔

حقائق سے ثابت ہے کہ  نیشنل اینڈومنٹ فار ڈیموکریسی ، امریکہ کے ذاتی مفادات کے لیے کام کرنے والا ایک آلہ ہے ۔وہ جمہوریت  کے لیے "مفید نسخہ" فراہم کرنے کی بجائے دوسرے ممالک کی حکومت کو برطرف کرنے اور ملکوں کو  توڑنے کا زہر دیتی ہے۔جب کہ دوسری طرف وہ اپنے ذاتی مفادات حاصل کرتے ہوئے امریکی بالادستی کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتی ہے۔