سری لنکا میں کرفیو کو بارہ مئی تک توسیع دے دی گئی

2022/05/11 11:41:14
شیئر:

دس مئی کو سری  لنکا کے صدر کے پریس آفس کی جانب سے  اعلان کیا گیا کہ پورے ملک میں کرفیو کو بارہ مئی کی صبح سات بجے تک توسیع دے دی گئی ہے۔

نو مئی کو سری لنکا میں جاری احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی شدت میں اضافہ ہو گیا تھا  ۔دس تاریخ کی صبح چھ بجے تک ہنگامہ آرائی سے آٹھ افراد ہلاک جب کہ سو سے زائد مکانات اور اٹھاسی گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا ۔

نو مئی کو سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے نے  سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ ان کے حامی اور حکومت مخالف مظاہرین  کے درمیان  ہونے والی جھڑپ کے باعث انہوں نے اپنا استعفی صدر  کو پیش کر دیاہے۔