چینی اور پاکستانی وزراء خارجہ کے درمیان ورچوئل ملاقات کے حوالے سے چینی وزارت خارجہ کا موقف

2022/05/12 16:52:02
شیئر:

12 تاریخ کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے یومیہ میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 11 مئی کو  ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای  اور پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ورچوئل ملاقات ہوئی۔پاکستان میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد یہ نہ صرف چینی اور پاکستانی وزرائے خارجہ کے درمیان پہلی ملاقات ہے بلکہ بلاول بھٹو زرداری کی بطور  وزیر خارجہ  پہلی باضابطہ دو طرفہ سرگرمی بھی ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے فریقین کے درمیان چاروں موسموں کی تزویراتی شراکت داری اور عملی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر  اتفاق کیا اور پاکستان میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔