امریکہ کی"جبری مشقت" کی آڑ میں چین کی ترقی کو روکنے کی مذموم کوشش

2022/05/12 16:09:17
شیئر:

حال ہی میں،  امریکہ  نے ملکی قانون سازی کا غلط استعمال کرتے ہوئے " ویغور  جبری مشقت کی روک تھام کا ایکٹ" نافذ کیا ہے۔امریکہ نے "جبری مشقت" کے مسئلے پر سیاست کرتے ہوئے اس کے حقیقی معنوں کو غلط رنگ دیا ہے۔ یوں امریکی اقدام  "جبری مشقت" کے خلاف عالمی مزاحمت کی کوششوں سے انحراف ہے، اور  بدنیتی پر مبنی ایک اور حقیر اقدام ہے۔
 کووڈ -۱۹ کے وبائی اثرات کے  تناظر میں  عالمی سپلائی چین میں چین کی مستحکم کارکردگی کے پیش نظر، امریکہ نے چین کو امریکہ کی زیر قیادت سپلائی چین کے نظام سے باہر کرنے کے لیے  گروہ بندی کی کوشش کی ہے۔ملکی قانون سازی کی صورت میں، امریکہ  نے  سنکیانگ میں مزدوری جیسے انسانی حقوق کے امور کو فوٹو وولٹک سمیت کم کاربن معاملات سے  جوڑتے ہوئے  صنعتی چین ، سپلائی چین اور اختراعی شعبے میں چین کو الگ تھلگ کرنے اور  چین کی ترقی کو روکنے  کی کوشش کی ہے ۔