غیر ملکی سرمایہ کاروں کا چینی منڈی پر اعتماد برقرار ، سی ایم جی کا تبصرہ

2022/05/13 21:07:43
شیئر:

چین کی وزارت تجارت کے 12 تاریخ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے چار مہینوں میں ملک میں غیر ملکی سرمائے کا حقیقی استعمال 478.61 بلین یوآن رہا ہے جس میں  پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 20.5 فیصد کا اضافہ ہے۔ ٹیکنالوجی کی صنعت میں سرمایہ کاری میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے مین  45.6 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ اوسط شرح نمو سے 25.1 فیصد زیادہ ہے۔ اسی طرح غیر ملکی سرمائے سے متعلق  100 ملین امریکی ڈالر مالیت سے زائد کے 185  نئے منصوبے بھی شامل کیے گئے ہیں، جو یومیہ اوسطاً 1.5کے برابر ہے۔  یوں چین میں وسیع  پیمانے پر غیر ملکی فنڈ سے چلنے والے منصوبے یومیہ بنیادوں پر سامنے آئے ہیں۔

اندرون اور بیرون ملک متواتر وبائی صورتحال اور بین الاقوامی صورتحال میں بڑھتی ہوئی پیچیدگی کے باوجود  چین کے غیر ملکی سرمائے کے استعمال نے ہمیشہ مستحکم نمو کو برقرار رکھا ہے۔رواں سال کے پہلے چار مہینوں میں چین میں سرمایہ کاری کی پیش رفت نے اچھا رجحان برقرار رکھا ہے۔

اس وقت چینی مارکیٹ اور اقتصادی ترقی ، ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لیے دو سب سے زیادہ پرکشش عوامل ہیں۔ ایک مستحکم ترقی کے ماحول میں، غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے اداروں کو مزید "تحفظ کا احساس" ملتا ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ برسوں کے دوران، چین نے بیرونی دنیا کے لیے اپنے اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو بڑھانا جاری رکھا ہے، اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے قانون کے نفاذ سے چین میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اپنی ترقی کے لیے مزید اعتماد ملا ہے۔