روس اور امریکہ کے وزرائے دفاع کی ٹیلی فون پر بات چیت

2022/05/14 16:34:04
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق  13 مئی کو، ، امریکی وزیر دفاع لوئیڈ آسٹن نے روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگوف کے ساتھ  ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

 دونوں فریقین نے یوکرین کے مسئلے سمیت  بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جان کربی کی  طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق کال کے دوران، آسٹن نے روس سے "فوری طور پر  فائر بندی" کرنے پر زور دیا اور "مواصلات کے ذرائع کو برقرار رکھنے کی اہمیت" پر  زور دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آسٹن اور شوئیگوف نے پچھلی  بار 18 فروری کو فون  پر بات کی تھی۔