افریقی خطے میں وبا کے باعث 55 ملین افراد انتہائی غربت کا شکار

2022/05/16 11:02:14
شیئر:

اقوام متحدہ کے اقتصادی کمیشن برائے افریقہ اور افریقی ممالک کے مالیات، منصوبہ بندی اور اقتصادی ترقی کے  وزراء کا 54 واں اجلاس 11 سے 17 تاریخ تک ڈاکار میں منعقد ہوا۔کمیشن نے  14 تاریخ کو سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں ایک رپورٹ جاری کی جس کے مطابق کووڈ۔19 کے باعث  2020 میں تقریباً 55 ملین افراد انتہائی غربت کا شکار ہوئے ہیں۔ جس نے افریقہ میں 20 سال سے زائد عرصے سے جاری تخفیف غربت کے امور کو شدید متاثر کیا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل نے افریقہ میں غربت اور معاشی کمزوری کو بھی بڑھا دیا ہے، اور بہت سے افریقی ممالک "مزید مقروض" ہونے  کے خطرے سے دوچار ہیں۔