وبا چینی معیشت کے مستحکم آپریشن کے رجحان کو تبدیل نہیں کرے گی،سی ایم جی کا تبصرہ

2022/05/16 21:49:37
شیئر:

 16 مئی کی صبح، چین کے قومی ادارہ برائے شماریات نے ایک پریس کانفرنس میں اپریل کے اہم اقتصادی اعداد و شمار کا اعلان کیا۔ پیچیدہ اور سنگین بین الاقوامی صورتحال اور گھریلو وبا سے متاثر ہونے کے باعث اپریل میں چین کے اہم اقتصادی اشاریوں میں کمی واقع ہوئی۔ شماریات کے بیورو کے ترجمان نے نشاندہی کی کہ یہ ایک مختصر مدت کی تبدیلی ہے جو وبا کے اثرات کی وجہ سے آئی  ہے، جس سے چین میں مستحکم اقتصادی آپریشن کے رجحان میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور نہ ہی اس سے چین کی اقتصادی لچک کی خصوصیات میں کوئی تبدیلی آئے گی۔

 لوگوں کی جانوں اور صحت کو اولیت دینا چین کی انسداد وبا کی پالیسی کا بنیادی اصول ہے۔ اگرچہ وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے اقدامات قلیل مدت میں کچھ علاقوں کی پیداوار اور زندگی کو متاثر کرتے ہیں، لیکن یہ ثابت ہوا ہے کہ وبا کے قلیل مدتی خلفشار پر قابو پا کر ہی معاشی ترقی کے لیے سازگار حالات پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ وبا کے پھیلاؤ سے چین کی معیشت کے مستحکم آپریشن کے رجحان میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور نہ ہی اس سے چین کے کھلے پن کو وسعت دینے اور دنیا کے ساتھ باہمی فائدے اور جیت جیت  تعاون کرنے کے عزم کو متزلزل کیا جائے گا۔ کئی سالوں کے حقائق لوگوں کو بتاتے رہے ہیں کہ چین کی معیشت ،نام نہاد "کساد بازاری  " اور "ڈی کپلنگ "  کے نظریات کے باوجود  مسلسل ترقی کرتی رہےگی اور کامیاب ہوتی رہے گی۔