تازہ ترین امریکی سروے کے مطابق بائیڈن کی شرح حمایت میں ایک مرتبہ پھر کمی

2022/05/16 11:05:18
شیئر:

15 مئی کو   امریکی جریدے "کیپٹل ہل" کی رپورٹ کے مطابق،  ایم بی سی  کی جانب سے  پانچ تا سات  مئی اور نو تا دس مئی کو ایک سروے کیا گیا جس میں ایک ہزار افراد  کو شامل کیا گیا۔سروے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ   امریکی صدر  جو بائیڈن کی شرح حمایت ایک مرتبہ پھر گر چکی ہے۔ سروے  میں شریک امریکیوں میں سے  صرف 39 فیصد  نے بائیڈن کے بطور صدر اقدامات کی توثیق کی جبکہ 56 فیصد نے عدم اطمینان ظاہر کیا۔ 
 یاد رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی کے ایک سروے میں بائیڈن کی شرح حمایت  42 فیصد  تھی۔
امریکیوں نے اس وقت روز مرہ زندگی کے اخراجات ، معیشت، ووٹنگ کے حقوق اور اسقاط حمل جیسے مسائل کو درپیش سرفہرست چار مسائل  قرار  دیا  ہے۔ تازہ ترین سروے کے مطابق، صرف 33 فیصد نے اقتصادی پالیسیوں کی حمایت کی ہے جب کہ 23 فیصد نے  مہنگائی اور روزمرہ اخراجات سے نمٹنے کے لیے مثبت حمایت کا اظہار کیا ہے ۔