امریکہ میں کووڈ-19 کے کیسز ایک مرتبہ پھر سر اٹھا رہے ہیں، نیویارک ٹائمز

2022/05/18 15:50:25
شیئر:

نیویارک ٹائمز کی ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کووڈ-19 کے کیسزایک مرتبہ پھر سر اٹھا رہے ہیں۔ نیویارک ٹائمز کے ٹریکر کے مطابق اس وقت امریکہ میں ایک دن میں اوسطاً 90,423 کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، جو دو ہفتے پہلے کے مقابلے میں 60 فیصد زیادہ ہیں۔ ملک میں ایک دن میں اوسطاً 21,547 افراد ہسپتال میں  داخل ہو رہے ہیں، جو دو ہفتے پہلے کے مقابلے میں 24 فیصد زیادہ ہیں۔ روزانہ مرنے والوں کی تعداد اوسطاً 400تک پہنچ گئی ہے۔ امریکہ کی  جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری کردہ اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ میں کووڈ۱۹ کے تصدیق شدہ کیسوں کی مجموعی تعداد 82,680,909 تک پہنچ گئی ہے، اور اموات کی مجموعی تعداد 1,000,004 تک پہنچ گئی ہے۔