فن لینڈ اور سویڈن نے باضابطہ طور پر نیٹو میں "شامل ہونے" کے لیے درخواستی خطوط جمع کرائے ہیں

2022/05/18 16:46:19
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق  18  تاریخ کو ، فن لینڈ  اور سویڈن کے نیٹو میں  سفیر وں  نے برسلز میں نیٹو کے ہیڈ کوارٹر میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ کو نیٹو میں شمولیت کے لئے دونوں ممالک کا درخواستی خط  پیش کیا  ۔

 اطلاعات کے مطابق درخواست نامہ جمع ہونے کے بعد نیٹو کے رکن ممالک کا اجلاس ہوگا جس میں دونوں ممالک کی رکنیت کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ اگر سب کچھ منصوبہ بندی کے مطابق ہوتا ہے تو، سویڈن اور فن لینڈ کے لیے درخواست کے معاہدے پر تقریباً دو ہفتوں میں دستخط کیے جا سکتے ہیں، جس کے بعد دونوں ممالک کو "مدعو شدہ ملک" کا درجہ مل جائے گا۔ یہ حیثیت دونوں ممالک کو مستقبل کی تمام نیٹو میٹنگز میں شرکت کا حق دیتی ہے، لیکن ووٹ کاحق  نہیں ملتا۔