اٹھارہ تاریخ کو چینی صدر شی جن پھنگ نے بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لیے چائنا کونسل کے قیام کی 70 ویں سالگرہ اور عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ایک ویڈیو تقریر میں کہا، "ہمیں صف آرائی کی بجائے مذاکرات پر عمل کرنا چاہیے۔ ڈی کپلنگ کے بجائے انضمام کرنا چاہیے، اور انصاف کے تصور کے ساتھ عالمی گورنس میں اصلاحات کی رہنمائی کرنا چاہیے۔"
موجودہ عالمی معیشت کو درپیش سنگین اور پیچیدہ صورتحال پر غور کرتے ہوئے، لوگوں کو صدر شی کی تجویز کی اہمیت کا گہرا ادراک ہوگا۔ متعدد چیلنجز کے پیش نظر ، عالمی معیشت کو جلد از جلد بحران سے کیسے نکالا جا سکتا ہے؟ اس کا جواب چین کی پیش کردہ " صف آرائی کی بجائے مذاکرات پر عمل کرنا چاہیے"کی تجویز سے ملتا ہے۔
جیت جیت کا تعاون اس وقت کا ایک ناقابل تلافی رجحان ہے، اور تجارت اور سرمایہ کاری کو بحال کرنا عالمی اقتصادی بحالی کے لیے ایک اہم انجن ہے۔ اپنی تقریر میں شی جن پھنگ نے "مختلف ممالک کی میکرو اکنامک پالیسیوں کی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے" اور "عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے" کی جو تجاویز پیش کی ہیں،ان کا مقصد تجارت اور سرمایہ کاری کو بحال کرنا اور جیت جیت کے تعاون کے لئے ساز گار ماحول پیدا کرنا ہے۔