بڑھتے ہوئے مالی مسائل امریکی شہریوں کی ذہنی صحت پر اثر انداز ہو رہے ہیں، سی این بی سی

2022/05/20 16:42:23
شیئر:

امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق بڑھتے ہوئے مالیاتی مسائل امریکی شہریوں کی ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں۔ اس رپورٹ میں امریکن سائیکالوجیکل ایسوسی ایشن کے تازہ ترین سروے کا حوالے دیا گیا ہے۔ اس سروے رپورٹ کے مطابق امریکی شہریوں کا مالیاتی مسائل کے بارے میں پریشان ہونا نفسیاتی الجھنوں کا باعث بن رہا ہے۔ سروے میں شریک 87 فیصد افراد نے تسلیم کیا کہ افراط زر اور روزمرہ کی اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ان کے ذہنی تناؤ کو بڑھا رہی ہیں۔