فوکوشیماجوہری آلودہ پانی کے اخراج پر جاپانی عوام اور ہمسایہ ممالک فکر مند ہونے میں حق بجانب ہیں, بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل

2022/05/21 16:17:34
شیئر:

بیس مئی کو   بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ،رافیل ماریانو گروسی نے جاپان کے اپنے تین روزہ دورے کے اختتام پر  ٹوکیو میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ جاپانی عوام ،ہمسایہ ممالک اور خطے، جاپان کے جوہری آلودہ پانی کے اخراج کے منصوبے کے بارے میں فکر مند ہونے کا حق رکھتے ہیں   اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی  جوہری آلودہ پانی کےاخراج کے منصوبے کی نگرانی جاری رکھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ  فوکوشیما کے مقامی باشندے بےحد قابلِ احترام ہیں ۔ وہ فوکوشیما حادثے کے پہلے  لمحے ہی سےصدمے کا شکار تھے اور بعد میں بھی وہ اس سے متاثر ہوتے رہیں گے۔ پڑوسی ممالک اور خطے بھی جوہری آلودہ پانی کے اخراج کے منصوبے کے بارے میں فکرمند ہونے میں حق بجانب ہیں۔

ایک اور اطلاع کے مطابق، بیس مئی  کو  متعدد سماجی گروہوں  نے ٹوکیو ہائی کورٹ کے دروازے پر سرگرمیاں منعقد کیں تاکہ فوکوشیما کے رہائشیوں کو جوہری حادثے کے لیے ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کی ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے مدد فراہم کی جائے۔ شرکاء نے جوہری آلودہ پانی کے اخراج کے منصوبے کی مخالفت کا بھی اظہار کیا۔