وزیراعظم پاکستان کا پاک -چین دوستی اور باہمی اعتماد کو ایک نئی بلندی تک لے جانے کا عزم

2022/05/22 17:33:30
شیئر:

21 مئی کو پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی تحریری تقریر میں کہا کہ پاکستان، پاک -چین دوستی اور باہمی اعتماد کو ایک نئی بلندی پر لے جانے کے لیے پرعزم ہے۔ اسی دن پاکستان میں چینی سفارت خانے نے چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 71 ویں سالگرہ منانے کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں  پاکستان کی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے شرکت کی اور شہباز شریف کی تحریری تقریر پڑھ کر سنائی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ   پاکستان ،چین- پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر میں تیزی لانے کے لیے پرعزم ہے، اور نئے منصوبوں کے ساتھ راہداری کی تعمیر میں مزید قوت فراہم کرے گا۔انہوں نے پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

پاکستان میں چینی سفارتخانے کی چارج ڈی افیئرز پھانگ چھون شوئے نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی حالات چاہے کیسا بھی رخ بدلیں، چین اور پاکستان کے تعلقات کی ترقی ہمیشہ مضبوط  ہوتی رہی ہے۔ دونوں ممالک سی پیک کی تعمیر کو اعلیٰ درجے تک لے جانے کے لیے پرعزم ہیں۔ چین کو یقین ہے کہ چین اور پاکستان کے دوستانہ تعاون کو نقصان پہنچانے کی کوئی بھی کوشش ناکام ہوگی ۔