حال ہی میں جنوب مغربی پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع شیرانی کے کوہ سلیمان میں جنگل میں آگ بھڑک اٹھی اور جنگل کی آگ کئی دنوں تک جاری رہی۔
چائنا میڈیا گروپ کے رپورٹر فیصل تواب کی رپورٹ کے مطابق آگ 10 سے 15 کلومیٹر تک کے علاقے میں پھیل گئی تھی، بلوچستان اور وفاقی حکومت کی درخواست پر ایران نے ایک ایئر فائر طیارہ بھیجا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کے آگ بجھانے میں حصہ لینے کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔آگ اب تک 44 مربع کلومیٹر جنگل کو جلا چکی ہے۔ اس آگ سے جنگلی جانور بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔
24 تاریخ کی دوپہر کو، آگ کو بنیادی طور پر بجھا دیا گیا تھا، اور ایک چھوٹے پیمانے پر بچاؤ آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آگ کا آغاز مختلف مقامات سے ہوا، اور اس کی مخصوص وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔