25 مئی کو، پاکستانی وزیر اعظم شباز شریف نے زیر تعمیر کروٹ ہائیڈرو پاور سٹیشن کا دورہ کیا ۔ وزیر اعظم بننے کے بعد شہباز شریف کا چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کا یہ پہلا دورہ ہے۔
کروٹ ہائیڈرو پاور سٹیشن چین -پاکستان اقتصادی راہداری میں پن بجلی سرمایہ کاری کا پہلا منصوبہ ہے۔اس منصوبے کی کل سرمایہ کاری لاگت تقریباً 1.74 بلین امریکی ڈالر ہے، اور کل تنصیبی صلاحیت 720,000 کلوواٹ ہے۔ اسس منصوبے کے آغاز کے بعد، بجلی کی اوسط سالانہ پیداوار تقریباً 3.2 بلین کلو واٹ گھنٹہ ہے، اور اس سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں سالانہ 3.5 ملین یوآن کی کمی متوقع ہے۔