آتشیں اسلحہ رکھنا قانونی ہے مگر اس کی قیمت کون ادا کر رہا ہے؟

2022/05/27 16:06:53
شیئر:

 ایسوسی ایٹڈ پریس امریکہ نے حال ہی میں ٹیکساس میں فائرنگ کےحالیہ واقعے کے حوالے سے ایک  مضمون شائع کیا، جس میں لکھا ہے کہ حالیہ برسوں میں پورے امریکہ میں بڑے پیمانے پر ہونے والی فائرنگ کی بظاہر نہ ختم ہونے والی لہرمیں تازہ ترین سانحہ  ٹیکساس فائرنگ کا ہے 
دسمبر 2012 میں نیو ٹاؤن، کنیکٹی کٹ کے ایک ایلیمنٹری سکول میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے  20 بچوں سمیت چھ بالغوں کو ہلاک کر دیا ، یہ امریکی سکولز میں ہونے والا فائرنگ کا سب سے بڑا اور اندوہناک واقعہ تھا۔
 امریکہ میں اسلحے سے متعلق سب سے زیادہ نرم قوانین ٹیکساس  میں ہیں اور پچھلے پانچ سالوں میں امریکہ میں ہونے والے فائرنگ کے بڑے  واقعات یہیں ہوئے ہیں ۔
ٹیکساس واقعے میں ہلاک ہونے والی ایک ننھی طالبہ کی خالہ نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "میری سمجھ میں نہیں آتا کہ  لوگ اس قسم کی بندوق 18 سال کی عمر کے بچے کو کیسے بیچ سکتے ہیں۔"
باوجود یہ کہ امریکہ میں " گن وائلنس " کے واقعات کم نہیں ہوئے پھر بھی  امریکہ  میں "آتشیں اسلحے کے قوانین"  میں اصلاحات کے امکانات معدوم نظر آتے ہیں ٹیکساس سکول میں فائرنگ کا یہ واقعہ، ہیوسٹن میں نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کا سالانہ کنونشن شروع ہونے سے چند دن پہلے پیش آیا ہے، اس کنونشن میں ٹیکساس کے گورنر اور ریاست کے دونوں ریپبلکن امریکی سینیٹرز نے خطاب کرنا تھا۔