کوویڈ سے بچ جانے والوں کے پھیپھڑوں میں خون کے جمنےکا خطرہ دوگنا ہو گیا ہے: امریکی تحقیق

2022/05/27 15:40:03
شیئر:

ایک حالیہ امریکی تحقیق کے مطابق ،کورونا وائرس سے بچ جانے والے افراد کے پھیپھڑوں میں خون کے لوتھڑے بننے کا خطرہ اور نظامِ تنفس میں انفیکشن کی علامات ان لوگوں کے مقابلے میں دوگنا ہیں جو اس سے متاثر نہیں ہوئے تھے۔

اے ایف پی کی ایک رپورٹ کے مطابق بیماریوں کی روک تھام اور کنٹرول کے مراکز کی تحقیق سے ظاہر ہے کہ ،18-64 سال کی عمر کے پانچ میں سے ایک اور 65 سال سے زیادہ عمر والوں میں سے چار میں سے ایک کو صحت کی ایسی علامات  کا سامنا کرنا پڑا جو کوویڈ کے مرض سے متعلق ہو سکتی ہے۔

 65 سال سے کم یا  سے زیادہ عمر کے افراد میں نظامِ تنفس کے مسائل جیسے شدید کھانسی یا سانس پھولنا جیسی علامات کے باعث پھیپھڑوں کی  شریان میں خون کے  جمنےکا خطرہ سب سے زیادہ بڑھ گیا،

یہ مشاہدہ ، مارچ 2020 سے نومبر 2021 تک کووِڈ 19 سے متاثرہ 350,000 سے زیادہ مریضوں کے ریکارڈ پر مبنی تھا۔