27 مئی کو پاکستان کی اشد درخواست پر، چین کی وزارت برائے ایمرجنسی مینجمنٹ اور
پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بلوچستان میں کوہ سلیمان کے جنگلات
میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے ایک ورچوئل کانفرنس کا انعقاد کیا۔ پاکستان کے این
ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی نے اجلاس میں شرکت کی۔
چین کی
جانب سے واضح کیا گیا کہ چین اور پاکستان چاروں موسموں کے اسٹریٹجک پارٹنر ہیں اور
دونوں ممالک کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے محکموں نے تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی ایک
یادداشت پر دستخط کیے ہوئے ہیں، چین ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ
تعاون کو مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔ پاکستان کی جانب سے حالیہ درخواست کو چین
کے ایمرجنسی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے نمایاں اہمیت دی ہے، وسائل اکٹھے کیے جا رہے ہیں
، آگ سے متعلق معلومات جمع کی جا رہی ہیں اور ماہرین کو منظم کیا جا رہا ہے ۔چین
ماہرانہ آراء اور آگ بجھانے کے سامان کی فراہمی سمیت امدادی کارروائیوں میں پاکستان
کی ہر ممکن مدد کا خواہاں ہے۔
اختر نواز ستی نے دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک
شراکت داری کو بے حد سراہتے ہوئے چین کے فوری ردعمل پر شکریہ ادا کیا، اور ماہرین
کی ایک مضبوط ٹیم کو جائزے اور تجاویز کے لیے خصوصی طور پر منظم کیا۔ انہوں نے چین
کی تجویز کوعملی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سےپاکستان کو بہت فائدہ ہوا
ہے۔
دونوں فریقوں نے جنگل کی آگ سے بچاؤ اور کنٹرول کے لیے اپنے اپنے نظام،
طریقہ کار، پالیسیوں اور اقدامات کا بھی تبادلہ کیا اور یہ عزم ظاہر کیا گیا کہ اس
شعبے میں تبادلے، باہمی سیکھنے اور عملی تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا، بالخصوص
اہلکاروں کے تبادلے، صلاحیت کی تعمیر، ارلی وارننگ سسٹم، اور ہائی ٹیک ایپلی کیشنز
کے شعبوں میں باہمی تعاون کا نظام قائم کیا جائے گا تاکہ دو طرفہ تعاون مزید فروغ
پا سکے۔