امریکہ میں بڑے پیمانے پر فائرنگ واقعات سے ہونے والے سماجی معاشی نقصانات

2022/05/29 16:19:27
شیئر:

27تاریخ کو "جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن" نے امریکہ میں بڑے پیمانے پر فائرنگ سے ہونے والے نقصانات پر ایک نئی تحقیقی رپورٹ شائع کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں بڑے پیمانے پر فائرنگ واقعات کی قیمت نہ صرف جانوں کا ضیاع ہے، بلکہ بہت بڑا سماجی اقتصادی نقصان اور متاثرین کے لیے طویل مدتی صدمہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق، گن وائلنس کی وجہ سے  جنم لینے والے طبی دباؤ اور پیداواری صلاحیت میں کمی کی وجہ سے امریکہ کو ہر سال اربوں ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔ رپورٹ میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی کہ گن وائلنس سے ہونے والا نقصان نہ صرف عام شہریوں کی ہلاکت ہے بلکہ اس سے متاثرین شدید نفسیاتی صدمے سے بھی دوچار ہوتے ہیں، جو کہ اس واقعے کے برسوں بعد بھی متاثرین کے خاندان اور  کمیونٹی کو ستاتا ہے۔