یکم جون سے شنگھائی میں معمول کی زندگی اور پیداواری سرگرمیاں بحال ہو جائیں گی

2022/05/31 11:18:23
شیئر:

اکتیس مئی کو منعقدہ پریس کانفرنس میں شنگھائی کے نائب میئر زونگ مینگ نے اعلان کیا کہ وبا کی موجودہ لہر میں شنگھائی میں "ڈائنیمک زیرو کیس" کی پالیسی پر عمل درآمد کیا گیا ہے اور  یکم جون سے   شنگھائی میں معمول کی زندگی اور پیداواری سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی ۔

شنگھائی کی شہریوں کی مشترکہ کوششوں کےباعث کووڈ-۱۹ سے متاثرہ یومیہ  کیسز سو سے کم ہو چکے ہیں اور وبائی صورتحال پر موثر انداز میں قابو پا لیا گیاہے۔اگلے مرحلے میں انسدادی اقدامات کو جاری رکھا جائے گا جس کے ساتھ ساتھ شنگھائی میں معمول کی زندگی اور پیداواری  سرگرمیوں کو مکمل طور پر بحال کیا جائے گا۔