چین مشترکہ ترقی و خوشحالی کےلیے ترقی پزیر ممالک کی مدد کر رہا ہے ،چینی وزیر خارجہ وانگ ای

2022/05/31 16:42:25
شیئر:

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے تیس تاریخ کو  فجی میں چین۔جزائربحرالکاہل ممالک کے وزرائے خارجہ کے دوسرے اجلاس کی صدارت کے بعد صحافیوں کو بتایا  کہ کچھ حلقے سوال کرتے ہیں کہ چین ، جزائر بحرالکاہل ممالک کی مدد کے لیے اتنا سرگرم کیوں ہے۔اس کا جواب واضح ہے کہ چین ایک بڑا ترقی پذیر ملک اور ایک بڑا ذمہ دار ملک بھی ہے۔چین نے نہ صرف جزائر بحرالکاہل ممالک بلکہ افریقہ، ایشیا اور لاطینی امریکہ کے بہت سے ترقی پذیر ممالک کی مدد کی ہے ۔چین ہمیشہ سے اسی جذبے پر کاربند ہے۔ 1960 کی دہائی کے اوائل میں، چین نے افریقی بھائیوں کے لیے ریلوے کی تعمیر  میں بھرپور کوشش کی تھی ۔ چین ہمیشہ ترقی پذیر ممالک اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے ممالک کے ساتھ کھڑا  رہتا ہے ۔ 
وانگ ای نے مذکورہ  حلقوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ بے جا تشویش اور گھبراہٹ کا شکار نہ ہوں کیونکہ چین اور ترقی پذیر ممالک کی مشترکہ ترقی و خوشحالی  سے  دنیا مزید منصفانہ،  ہم آہنگ  اورمستحکم  ہو گی ۔