چین کی عالمی امور میں گہری دلچسپی

2022/05/31 16:34:11
شیئر:
چین میں انسداد وبا کے حوالے سے جاری اقدامات کی روشنی میں اگرچہ چینی نمائندے رواں سال "زاتی" طور پر کم عالمی سرگرمیوں میں شریک رہے ہیں مگر  جب ڈیووس  ایجنڈے کی اہم ترجیحات کی بات آتی ہے تو چینی اسٹیک ہولڈرز ہمیشہ میز پر ہوتے ہیں، خاص طور پر  موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی سرگرمیوں میں چین کے خصوصی ایلچی برائے موسمیاتی تبدیلی شائی چھن ہوا پیش پیش ہیں۔
چین کے سرکردہ کاروباری رہنما ، بڑے مالیاتی ادارے اور ٹیکنالوجی جائنٹس سب ایک ہی پلیٹ فارم سے ملک میں صاف توانائی کی منتقلی کو آگے بڑھانے میں مدد کر رہے ہیں اور ملک میں ماحولیاتی سماج اور گورننس کو مرکزی دھارے میں لانے اور تکنیکی پیش رفت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔