مئی میں چین کا مینوفیکچرنگ سیکٹر پی ایم آئی 49.6% رہا

2022/05/31 11:30:09
شیئر:

 

چین کے قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق ، چین کے مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس (پی ایم آئی ) مئی میں 49.6 فیصد تک پہنچ گیا ،جو پچھلے ماہ سے  2.2  فیصدی پوائنٹس زیادہ ہے۔اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ انسداد وبا کی صورتحال میں بہتری کے ساتھ ساتھ سلسلہ وار پالیسی پرعمل درآمد کیا گیا ہے  نیز صنعتی و کاروباری اداروں کی پیداوار اور منڈی میں طلب  بحال ہونے سے اقتصادی ترقی بحال ہو رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ  مئی میں مینوفیکچرنگ سیکٹر میں پی ایم آئی کی بحالی سے واضح ہے کہ  وبا کے اثرات میں نمایاں کمی ہو رہی ہے اور چینی معیشت مضبوط  ہے۔آنے والے عرصے میں انسداد وبا اور اقتصادی و سماجی ترقی کو متوازن بناتے ہوئے لاجسٹکس کی بلارکاوٹ روانی کو برقرار رکھا  جائے گا،صنعتی و سپلائی چین کو مستحکم بنایا جائے گا ،پیداواری عمل کو مکمل طور پر بحال کیا جائے گا اور مارکیٹ اینٹٹیز کی معاونت  جاری رکھی جائےگی۔