شی جن پھنگ اور بچوں کے درمیان دوستی

2022/05/31 15:40:01
شیئر:

یکم جون کو بچوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔صدر شی جن پھنگ چاہے کتنے ہی مصروف کیوں نہ ہوں، انہوں نے ہمیشہ بچوں کے ساتھ بات چیت کے لیے وقت نکالا ہے۔بچوں کے سامنے شی جن پھنگ نے خود کو  بچوں کا "بڑا دوست"  قرار دیا ، بچوں کے ساتھ  اپنے بچپن کی یادیں شیئر کیں اور اپنی والدہ کی سنائی گئی کہانیوں کو یاد کیا ہے۔انہوں نے ہمیشہ بچوں کو زیادہ سے زیادہ علم حاصل کرنے اور خود کو صحت مند رکھنے کے لیے ورزش کی ترغیب دی ہے۔شی جن پھنگ کی بچوں سے بہت زیادہ توقعات ہیں ۔ 2013 سے، شی جن پھنگ نے  ہر سال  بیجنگ  میں رضاکارانہ طور پر  شجر کاری کی سرگرمیوں میں حصہ لیا،  اور بچوں کے ساتھ  پودے لگائے ہیں ۔ 
کم سن بچے صحت مند اور توانا ہوں گے تو چین مضبوط ہو گا۔ شی جن پھنگ کے نزدیک نوجوانوں کا قوی ہونا بہت ضروری ہے۔ ایک ملک کی جامع طاقت اس کی ثقافتی طاقت سے ظاہر ہوتی ہے، اور ثقافتی طاقت بنیادی طور پر اگلی نسل یعنی  نوجوانوں میں جھلکتی ہے۔اگر  آپ پرانی نسل سے زیادہ مضبوط ہیں،  تو  آپ کا ملک روز بروز مضبوط ہو رہا ہے۔