چائنا چلڈرن سینٹر کے قیام کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر صدر شی جن پھنگ کی مبارک باد

2022/05/31 18:46:17
شیئر:

چین کے  صدر شی جن پھنگ نے چائنا چلڈرن سینٹر کے قیام کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر اپنے ایک تہنیتی پیغام میں عالمی یوم اطفال کے موقع پر بچوں کو  مبارک دیتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔  انہوں نے یہ خواہش ظاہر کی کہ بچے  زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کریں ، صحت مند رہیں اور ترقی کی منازل طے کریں ۔ 
چائنا چلڈرن سینٹر  1982 میں قائم کیا گیا تھا جو  اصلاحات اور کھلے پن کے نفاذ  کے بعد ملک میں غیر نصابی سرگرمیوں اور بچوں کی نشوونما پر تحقیق کرنے والا قومی سطح کا اولین ادارہ ہے۔ گزشتہ 40 سالوں میں  چائنا چلڈرن سینٹر  نے لاکھوں بچوں  کے لیے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا ہے ۔