اقتصادی ترقی کو مستحکم بنانے کے لیے چین کا پالیسی اقدامات کے پیکج کا اعلان

2022/06/01 10:45:59
شیئر:

اکتیس مئی کو چین کی ریاستی کونسل نے اقتصادی ترقی کو مستحکم بنانے کے لیے پالیسی  اقدامات کے ایک پیکج کا اعلان کیا ۔ اس پیکج میں مالی اور مالیاتی پالیسیوں کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری، کھپت، خوراک اور توانائی کے تحفظ، صنعتی اور سپلائی چینز کے ساتھ ساتھ لوگوں کے رزق روزگار سے  متعلق 33 اقدامات شامل ہیں۔

غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور متعلقہ اہم منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے  اقدامات اختیار کیے جائیں گے۔نائب وزیر تجارت شنگ چھیو پھنگ نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری کو مزید وسعت فراہم کی جائے گی اور مینوفیکچرنگ ،ریسرچ و ڈویلپمنٹ سینٹر  سمیت دیگر میدانوں کی جانب متوجہ کرنے کے لیے  پالیسی کو بہتر بنایا جائے گا۔رواں سال جنوری سے اپریل تک چین میں غیرملکی سرمائے کے حقیقی استعمال میں  بیس اعشاریہ پانچ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ، گاڑیوں کی کھپت کو بڑھانے اور توانائی کی پیداوار کو مستحکم بنانے کے لیے بھی اقدامات اختیار کیے جائیں  گے۔