چین اور کوسٹاریکا دو طرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے پرعزم

2022/06/01 15:00:47
شیئر:

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے یکم جون کو چین اور کوسٹاریکا کے  درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 15ویں سالگرہ کے موقع پر اپنےکوسٹا ریکن ہم  منصب  آندرے تینکو کے ساتھ تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔وانگ ای نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے،  دونوں ممالک کے رہنماؤں کی دلچسپی اور رہنمائی میں،فریقین کے تعلقات میں  مسلسل ترقی ہوئی ہے، مختلف شعبوں میں تعاون کے نتیجہ خیز ثمرات برآمد ہوئے ہیں، اور  دونوں فریقوں نے عالمی اور علاقائی امور میں مثبت رابطے اور تعاون کو برقرار رکھا  ہے۔ چین کوسٹاریکا کے ساتھ اپنےتعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے  درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 15 ویں سالگرہ کے موقع پر کوسٹاریکا کے ساتھ مل کر  سیاسی باہمی اعتماد کو مزید مضبوط بنانے، عملی تعاون کو گہرا کرنے اور اچھے تعلقات  کو بڑھانے کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہے۔
 آندرے نے کہا کہ 15 سال قبل دونوں ممالک نے باہمی  اعتماد کا راستہ کھولا، مختلف شعبوں میں ٹھوس تعاون کیا اور علاقائی اور عالمی امور  میں بہترین رابطہ اور تعاون برقرار رکھا ہے۔ کوسٹاریکا چین کے ساتھ  باہمی اعتماد  کو مزید بڑھانے، عملی تعاون کو گہرا کرنے اور دونوں  عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے  پرعزم ہے۔