چین اور امریکہ کو اپنےاختلافات پر قابو پانا چاہیے ، چینی وزیرخارجہ وانگ ای

2022/06/01 11:47:08
شیئر:

 

اکتیس مئی کو  " کسنجر اور چین-امریکہ تعلقات" کے موضوع پر  آن لائن  سمپوزیم  کا انعقاد ہوا جس  میں چین –امریکہ تعلقات کو آگے بڑھانے میں سابق امریکی وزیرِخارجہ ہنری کسنجرکے مثبت کردار پر روشنی ڈالی گئی  اور موجودہ چین –امریکہ تعلقات  پرتبادلہِ خیال کیا گیا ۔

چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نےسمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے   کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان "رابطے کی ناکامی" کی حمایت کرنا، "مذاکرات کے بے نتیجہ ہونے کو " بڑھا چڑھا کر پیش کرنا، اور دعویٰ کرنا کہ "جیت جیت تعاون" محض ایک سیاسی نعرہ ہے ، یہ سب  تاریخ اور حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا ہے ۔ اگر امریکہ صرف بڑے ممالک کے درمیان مقابلے کی نظر سے چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو دیکھتا ہے اور چین کے خلاف "جیتنے" کی پالیسی کے ہدف پر قائم رہتا ہے  تو یہ دونوں ممالک کو تصادم کی راہ پر لے جائے گا۔ وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور امریکہ کے تعلقات کو مزید خراب نہیں کیا جاسکتا  اس 

لیے درست حکمت عملی کی روشنی میں سرد جنگ کی سوچ کو چھوڑ کر سیاسی بنیاد کو مضبوط بنایا جائے، محاذ آرائی پر قابو پایا جائے   اور تعاون کو فروغ دیا جائے۔