ڈریگن بوٹ تیار کرنے والا چینی نوجوان

2022/06/01 10:56:58
شیئر:

تین جون کو چین بھر میں ڈریگن بوٹ فیسٹیول منایا جائے گا۔اس روایتی تہوار کے مواقع پر ڈریگن بوٹس کا مقابلہ منعقد کیاجاتا ہے۔چین کے جنوبی شہر گوانگ چو میں رہنے والے نوجوان جانگ وی چاو ڈریگن بوٹ کی تیاری میں مصروف ہیں۔ بچپن سے ہی  جانگ وی چاو  ڈریگن بوٹس کا مقابلہ دیکھنا پسند کرتے تھے۔سال دو ہزار نو میں انہوں نے استاد کی نوکری کو چھوڑا اور  ڈریگن بوٹس  بنانے کا فن سیکھنے  کا فیصلہ کیا۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی ڈریگن بوٹ تیار کرنے کی مہارت بھی بہتر سے بہتر تر ہوتی جارہی ہے۔سال دو ہزار بائیس میں ان کی تیار کردہ ڈریگن بوٹ بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں بھی دکھائی گئی تھی ۔