صدرشی جن پھنگ کا برازیل میں شدید سیلاب کے باعث نقصانات پر اظہار افسوس

2022/06/01 19:17:52
شیئر:

یکم جون کو چین کے صدر شی جن پھنگ نے برازیل کے صدر جیر بولسونارو کے نام ایک پیغام میں برازیل میں شدید سیلاب سے ہونے والے بھاری جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔ 
شی جن پھنگ نے کہا کہ انہیں  شمال مشرقی برازیل میں سیلاب کی شدید تباہی اور  بھاری جانی اور مالی نقصان کے بارے میں جان کر گہرا دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے گہری تعزیت اور زخمیوں کی  جلد صحت یابی کے لیے نیک تمنائیں ظاہر کیں۔