شنگھائی میں نظام زندگی کی "دوبارہ بحالی" سے پتہ چلتا ہے کہ چین کا "ڈائنیمک زیرو کووڈ پالیسی" پر عمل پیرا ہونا عوام کے تحفظ اور طویل مدتی معاشی ترقی کو برقرار رکھنے کے لئے ایک ضروری اقدام ہے۔ وبا سے بچاؤ کی یہ پالیسی کم سے کم قیمت پر زیادہ سے زیادہ روک تھام اور کنٹرول کو یقینی بنا رہی ہے ، اور ساتھ ساتھ لوگوں کے معمولات زندگی اور معمول کی پیداواری سرگرمیوں کو بھی ہم آہنگی سے آگے بڑھا رہی ہے ۔ جہاں تک کاروباری اداروں کا تعلق ہے تو وبا صرف ایک قلیل مدتی رکاوٹ ہے ، سب سے اہم بات طویل مدتی ساخت، سپلائی چین کے ہموار بہاؤ کو یقینی بنانا اور فنڈنگ سپورٹ کو مستحکم کرنا ہے۔ شنگھائی کی مثبت پالیسیوں کی سیریز نے پیداوار کو دوبارہ شروع کرنے اور غیر ملکی فنڈ سے چلنے والے کاروباری اداروں کی بحالی کے لئے مدد فراہم کی ہے ، اور چینی مارکیٹ پر ان کا اعتماد مزید پختہ ہوا ہے۔ چینی مارکیٹ کا وسیع سائز ، مستقل طور پر بہتر کاروباری ماحول ، مضبوط جدت طرازی کی صلاحیتوں اور امکانات سے بھرپور خوبیوں نے چینی مارکیٹ کو سرمایہ کاری کی ایک پرکشش منزل بنا دیا ہے جس سے عالمی سرمائے کو باہر رکھنا مشکل ہے۔ وبا کی قلیل مدتی پریشانی چینی معیشت کے بنیادی اصولوں کو تبدیل نہیں کرے گی۔چینی مارکیٹ بلاشبہ سرمایہ کاروں کی طویل مدتی ترجیح رہے گی۔