چین اور امریکہ کو دو طرفہ تعلقات کی بہتری کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں ، ہنر ی کسنجر

2022/06/01 10:53:50
شیئر:

اکتیس مئی کو امریکہ کے سابق وزیرخارجہ ہنری کسنجر نے" ڈاکٹر کسنجر اور چین –امریکہ تعلقات" کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں ورچوئل شرکت کی ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ کو بڑے ممالک کی حیثیت سے ایک ساتھ چلنے کے اصول پر عمل پیرا ہونا چاہیئے اور محاذ آرائی سے دور رہنا چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ  چین کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے، اسی لیے چینی حکومت کی طرز حکمرانی اور خارجہ پالیسی  اپنی تاریخ کی بنیادوں پر قائم ہے۔امریکہ نسبتاً نیا ملک ہے ، اسی لیےاس کی پالیسی عملیت پسندی پر مبنی ہے ۔دونوں ممالک کو ایک ساتھ چلنے کا طریقہ کار   تلاش کرنا چاہیے اور محاذآرائی سے دور رہنا چاہیے  تاکہ تصادم سے بچا جائے۔

ہنری کسنجر کا کہنا تھا کہ  چین اور امریکہ کے درمیان  متعداد اختلافات موجود ہیں اور موجودہ صورتحال  بہت سنگین ہے۔پچاس برس قبل کے مقابلے میں اب چین اور امریکہ پر مزید بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں  ۔  ان کی رائے میں چین اور امریکہ کو مذاکرات کے ذریعے ایک دوسرے کے بنیادی  مفادات کو سمجھنا چاہیے اور ایک دوسرے کے  تحفظات کا احترام کرنا چاہیئے ۔ انہوں نے چین اور امریکہ کے مذاکرات سے  دنیا  میں پائیدار امن کے قیام کی  توقع بھی  ظاہر کی ۔