چین کی امریکہ کے غیر ذمہ دارانہ بیانات پر تنقید

2022/06/01 17:13:12
شیئر:
31مئی کو امریکی صدر بائیڈن نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم آرڈرن سے واشنگٹن میں ملاقات کی۔ دونوں فریقوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے بحرالکاہل خطے کی صورتحال، چین اور سولومن جزائر کے درمیان سیکورٹی تعاون فریم ورک معاہدے سمیت بحیرہ جنوبی چین، تائیوان، سنکیانگ اور ہانگ کانگ سے متعلق امور کا بھی ذکر کیا۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے یکم جون کو یومیہ میڈیا بریفنگ میں واضح کیا کہ  امریکہ نے جزائر بحرالکاہل ممالک کے ساتھ چین کے معمول کے تعاون کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے، جان بوجھ کر بحیرہ جنوبی چین کے مسئلے کو بڑھاوا دیا ہے، تائیوان، سنکیانگ اور ہانگ کانگ امور پر غیر ذمہ دارانہ تبصرے کیے ہیں اور چین کے داخلی امور میں صریح مداخلت کی ہے۔ چین بارہا  جزائر سولومن کے ساتھ  تعاون پر اپنا موقف بیان کر چکا ہے جو کہ خطے میں موجودہ تعاون کے عین مطابق ہے۔ چین کا سولومن جزائر پر فوجی اڈہ قائم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ امریکہ  چین کو بدنام کرنے کے لیے غلط معلومات پھیلا رہا ہے۔