چین کا امریکہ میں حالیہ فائرنگ واقعات میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس

2022/06/01 17:10:21
شیئر:

یکم جون کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان  سے یومیہ میڈیا بریفنگ میں امریکہ میں حالیہ دنوں فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات میں ہلاکتوں اور زخمیوں سے متعلق پوچھا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ چین کو امریکہ میں کئی مقامات پر ہونے والے حالیہ فائرنگ واقعات پر افسوس ہے اور ہم متاثرین  سے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ مشی گن یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق، امریکہ میں گن وائلنس بچوں اور نوعمروں کی موت کی سب سے بڑی وجہ بن چکا ہے۔ 75 فیصد امریکی نوجوانوں کا خیال ہے کہ فائرنگ کے واقعات ان میں تناؤ کا بنیادی سبب بن چکے ہیں۔ بندوقوں کا پھیلاؤ امریکی معاشرے میں ایک دائمی مرض اور امریکی معاشرے میں انسانی حقوق کا سب سے بڑا المیہ بن چکا ہے۔