چین کے چودہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران قابل تجدید توانائی کے ترقیاتی منصوبے کا اجرا

2022/06/02 10:23:58
شیئر:

یکم جون کو چین کے چودہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران قابل تجدید توانائی کے ترقیاتی منصوبے کا اجر ا ہوا جس میں واضح کیا گیا ہے کہ سال ۲۰۲۵ تک قابل تجدید توانائی  کی کل کھپت ایک ارب ٹن سٹینڈرڈ کول تک  پہنچ جائے گی جو  توانائی کی بنیادی کھپت کا اٹھارہ فیصد بنے گی ۔قابل تجدید توانائِی کی کھپت میں اضافہ  بنیادی کھپت  میں اضافے کے پچاس فیصد سے زائد ہوگا۔ 

توانائی کے قومی محکمے کے تحت ادارہ برائے  نئی توانائی و قابل تجدید توانائی کے سربراہ لی چھانگ جون نے کہا کہ چودہویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کے دوران نئی توانائی کی ترقی نئے مرحلے میں داخل ہوگی جس میں مارکیٹ اینٹٹیز کے کردار کو مزید بروئے کار لایا جائے گا اور مارکیٹ  کی مدد سے نئی توانائی کی ترقی کی قوت تشکیل دی جائے گی۔

اطلاعات کے مطابق  چودہویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کے دوران چین میں بڑے پیمانے پر، قابل تجدید توانائی دریافت کی جائے گی اور اسے اعلی معیار کے ساتھ استعمال کیا جائے گا،جس کے ساتھ بجلی کی مستحکم فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔منصوبےکے مطابق ،قابل تجدید توانائی کے نو زمینی بیسز اور ہوا سے چلنے والی بجلی کی پانچ  بحری بیسز کی تعمیر کو تیز کیا جائے گا۔اس کے ساتھ  متعلقہ نئی ٹیکنالوجی،نئے ماڈل اور نئی صنعتوں کو فروغ دیا جائے گا ۔