چین نے نو گیلے۔ون سیٹلائٹس لانچ کر دیے

2022/06/02 15:32:11
شیئر:

چین نے جمعرات کو ایک لانگ مارچ۔ سی ٹو  کیریئر راکٹ کے ذریعے خلا میں نو تجارتی سیٹلائٹس لانچ کیے ہیں۔نو سیٹلائٹس پر مشتمل گیلے۔ون کے جھرمٹ کو  صوبہ سی چھوان کے  شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا جو اپنے مقررہ مدار میں کامیابی سے داخل ہو گیا۔یہ سیٹلائٹس کا مجموعہ بنیادی طور پر ٹیکنالوجیز کی تحقیق اور تصدیق کے لیے استعمال کیا جائے گا، جیسے کہ انٹیلی جنٹ گاڑیوں کی سفری خدمات،  گاڑیوں/موبائل فون اور سیٹلائٹ کے درمیان تعامل وغیرہ۔علاوہ ازیں یہ سمندری ماحولیاتی تحفظ کے لیے ڈیٹا سپورٹ بھی فراہم کرے گا۔لانگ مارچ راکٹ سیریز کا یہ 422 واں مشن تھا۔