چین بھر میں ڈریگن بوٹ فیسٹیول کی تیاریاں عروج پر

2022/06/02 16:44:06
شیئر:

3جون کو ڈریگن بوٹ فیسٹیول منایا جا رہا ہے۔ تہوار کے قریب آتے ہی چین کے شہر گوانگ جو میں ، فیسٹیول سے متعلق مصنوعات کی خریداری میں اضافہ ہوا ہے۔چھانگ وائی چھاو   گوانگ جو کے چند اُن نوجوانوں میں شامل ہیں جو  ڈریگن بوٹ بنانے میں مہارت رکھتے ہیں۔وہ ڈریگن بوٹ ،ڈریگن ٹیل اور ڈریگن ہیڈ  بنانے کے ہنر کے  وارث بھی ہیں۔ یہ فن  ہوانگ پو علاقے  کا ایک غیر مادی ثقافتی ورثہ ہے۔
ڈریگن بوٹ کے لیے ڈریگن ہیڈ اور ٹیل اس کی "بنیاد" ہیں۔ چھانگ وائی چھاو مسلسل مشق اور کوشش سے اس فن میں کافی مہارت حاصل کر چکے ہیں۔ جیسے جیسے اُن کی شہرت دور دور تک پھیلی، کچھ بیرون ملک مقیم چینیوں نے بھی ان کی خدمات حاصل کرنے کی جستجو کی ہے ۔ یہ چینی باشندے  اپنے آبائی شہر کی ثقافت کو بیر ونی ممالک تک پہنچانا چاہتے ہیں۔