چینی عوام اور سائیکل کا گہرا اور پرانا رشتہ

2022/06/02 11:25:12
شیئر:

چینی لوگوں کا سائیکل کے ساتھ ایک نہ ٹوٹنے والا  رشتہ ہے۔ 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں، سائیکل چینی لوگوں کے لیے آمد و رفت  کا سب سے بنیادی ذریعہ تھی اور چین کو  "سائیکلز کی سلطنت" کہا جاتا تھا۔ 1990 کی دہائی سے اس صدی کے آغاز تک، ہزاروں گھرانوں میں ذاتی گاڑیاں داخل ہونے لگیں، اور سائیکلز آہستہ آہستہ شہر کی سڑکوں سے کم ہوتی چلی گئیں۔ پچھلے دس سالوں میں لوگوں میں ، ماحولیاتی تحفظ اور صحت کے بارے میں بڑھتی ہوئی بیداری کے ساتھ  ساتھ "سائیکل" واپس سڑکوں پر آ گئی ہے! تاہم، اب اس کا رنگ روپ تبدیل ہوا ہے اور یہ رنگ برنگی شیئرڈ-سائیکلز اور ہر طرح کی روڈ بائکس اور  ماؤنٹین بائیکس وغیرہ میں تبدیل ہو گئی ہیں۔ "ٹرانسپورٹیشن ٹول" سے لے کر موجودہ "نیشنل فٹنس ٹول" اور "اسپورٹس انڈسٹری کے نیو اسٹار " تک، چینی لوگوں کی "پہیوں پر زندگی" مسلسل بدل رہی ہے۔