چینی صدر شی جن پھنگ کا منفرد انداز بیان اور روایتی چینی کلاسیک کے حوالہ جات

2022/06/02 16:16:35
شیئر:
چینی صدر شی جن پھنگ اکثر اپنے مضامین ،کلیدی تقاریر یا تبادلہ خیال کے دوران چینی کہانیاں سنانے کے لیے روایتی چینی کلاسک کا حوالہ دیتے ہیں۔غربت کا خاتمہ تمام ممالک کے لوگوں کی مشترکہ خواہش ہے اور ایک اہم ہدف ہے جسے حاصل کرنے کے لیے تمام ممالک کی سیاسی جماعتیں کوششیں کرتی ہیں۔ 2021 میں شی جن پھنگ نے ملک سے مطلق غربت کا اعلان کرتے وقت اپنے پیشرووں کی ایک نظم کا حوالہ دیا جس میں چینی قوم کی ہزاروں سالوں کی آرزو کو بیان کیا گیا ہے۔
2013 میں، شی جن پھنگ نے "بیلٹ اینڈ روڈ" تعاون  کی مشترکہ تعمیر کی تجویز پیش کی۔ اس عظیم مقصد کو اجاگر کرنے کی خاطر  شی جن پھنگ نے ایک قدیم چینی کہاوت کا حوالہ دیا کہ " ایک چھوٹا سا پہلا قدم ہزاروں میل مسافت کی پہلی شرط ہے"۔ ایک عرب کہاوت ہے کہ "اہرام پتھروں سے بنے ہیں"۔ بیلٹ اینڈ روڈ  کی تعمیر بھی ایک عظیم کام ہے جس کے لیے بڑی مشق کی ضرورت ہے اور اس دوران عمل درآمد  کو فروغ دینا،حاصل شدہ ثمرات کا بتدریج ادراک اور  دنیا اور لوگوں کو فائدہ پہنچانا ، کلیدی عوامل ہیں۔