یورپی یونین نے روس کے خلاف پابندیوں کے چھٹے دور کی منظوری دے دی

2022/06/03 16:44:01
شیئر:

  2 تاریخ کو، یورپی یونین کے 27 رکن ممالک نے روس کے خلاف پابندیوں کے چھٹے دور کی باضابطہ منظوری دے دی، جس میں روسی تیل پر "جزوی پابندی" کا نفاذ بھی شامل ہے۔ متعلقہ پابندیاں مقامی وقت کے مطابق 3 تاریخ سے نافذ العمل ہو چکی ہیں۔
روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یورپی یونین کی جانب سے روس کے خلاف پابندیوں کے چھٹے دور کی باضابطہ منظوری کے فوراً بعد روسی وزارت خارجہ نےردعمل میں جوابی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔تاہم اس حوالے سے تفصیلات ابھی تک جاری نہیں کی گئی ہیں۔
رواں سال کے آغاز سے ہی یورپ اور امریکہ نے روس کے خلاف پابندیوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، یوں روس دنیا میں سب سے زیادہ پابندیوں کا شکار ملک بن چکا ہے۔